وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، ہم امن کے داعی ہیں ،افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہے ، افغانستان جانے اورافغان جانیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کوئی دخل اندازی نہیں کی جا رہی ، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے جس کی تردید اور مذمت کرتے ہیں ، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے توپیش کریں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت ، اسرائیل اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا،دشمن ملک کے اندر سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔درخواست ہے کہ محرم میں این سی او سی کے ایس او پیز فالو کریں ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق فاٹا میں تھری جی اور فور جی کی سروسز بند کر دی ہیں ، نور مقدم کے ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ۔