ماسکو:روسی خلائی مشن کے عہدیدارنے ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلیے تجویزدی ہے کہ بدعنوانی میں ملوث ملزمان کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے گولیوں سے بھون دیا جائے۔
روس کی خلائی ایجنسی روس کوسموس کے سربراہ دمتری روگوزین کے مطابق روس کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس میں بدعنوانی کی سزا کو مزید سخت کیا جانا چاہیے، جس میں مجرم کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں بھی پارلیمنٹ میں تھا میں نے عوامی طورپرکہا تھا کہ میری رائے میں فوجی صنعتی کمپلیکس میں کرپشن کی سزا فائرنگ اسکواڈ سے ہونی چاہیے قید سے نہیں۔
واضح رہے کہ روس میں فی الوقت سزائے موت پر پابندی عائد ہے جسے سال 1997 میں متعارف کرایا گیا تھا تب روس یورپ کی کونسل میں شامل ہوا تھا۔