اسلام آباد۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بریفنگ یتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جا سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کاکہنا تھا کہ ای وی ایم انٹرنیٹ یا بلیو ٹوتھ سے لنک نہیں ، الیکشن کمیشن کو بھی علم نہیں ہوگا کہ یہ مشین کس حلقے میں جائے گی ، سیاسی جماعتوں بہتر سے بہتر ٹیکنالوجی ماہر کو لائیں اوراس مشین کی جانچ کریں ۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ووٹنگ کے عمل میں تین لاکھ ووٹ ضائع ہو جاتے ہیں ، ہم نے الیکشن کمیشن کی ریکوائرمنٹ کے مطابق مشین تیارکی ہے ۔اس مشین میں یو ایس بی لگانے کی آپشن بھی نہیں ، ایک ووٹر مشین کو ایک سے زائد بار استعمال نہیں کر سکتا۔
شبلی فراز نے کہا کہ ساری دنیا ٹیکنالوجی پر منتقل ہو رہی ہے ، اب فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کہ ای وی ایم استعمال کرنی ہے یا نہیں ۔