خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا۔فائل فوٹو
خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا۔فائل فوٹو

طالبان کے خوف سے قائم مقام افغان وزیر خزانہ ملک سے فرار ہوگئے

کابل:افغانستان میں طالبان کے خوف سے ملک بدلتی صورتحال کے باعث قائم مقام وزیر خزانہ ملک سے فرار ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔  ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ خالد پائندہ کی ملک چھوڑنے کی دوسری وجہ ان کی بیمار اہلیہ ہیں۔ انہیں بیرون ملک علاج کیلیے لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔