لندن: مریم نواز کے بیٹے اور سیف الرحمن کی بیٹی کے نکاح کی تاریخ طے پا گئی، مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔
سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سینیٹر سیف الرحمن کی بیٹی سے طے پاگیا ہے۔
خاندانی ذرایع کے مطابق جنید صفدر اورعائشہ سیف کے نکاح کی تقریب 22اگست کو لندن میں منعقد ہوگی جس میں دونوں اطراف سے خاندان کے افراد کے علاوہ قریبی عزیزواقارب شرکت کرینگے۔
نکاح کی تقریب لندن کے لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنر میں ہوگی ، مذکورہ تقریب کے دعوت نامے بھی مہمانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔
ذرایع کے مطابق ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث کیپٹن(ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ عائشہ سیف یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں جبکہ محمد جنید صفدر نے بھی برطانیہ سے انٹر نیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے ، جنید صفدر کے ساتھ ان کے رشتے کی بات قائد ن لیگ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرائی تھی۔
واضع رہے سینیٹر سیف الرحمن قومی احتساب بیورو کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں۔