موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی رینجرزکی درخواست پر لگائی گئی۔فائل فوٹو
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی رینجرزکی درخواست پر لگائی گئی۔فائل فوٹو

یوم آزادی پر سندھ میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی:حکومت سندھ نے یوم آزادی پرسندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سفر پر پابندی عائد کردی۔

 محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 13اور14اگست کوموٹرسائیکل کی ڈبل سواری  سفرپر پابندی ہو گی ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق خواتین، بچوں، بوڑھوں اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔