راولا کوٹ کی جانب سے کاشف علی 54، بسم اللہ خان نے 33 اور صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔فائل فوٹو
راولا کوٹ کی جانب سے کاشف علی 54، بسم اللہ خان نے 33 اور صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔فائل فوٹو

کے پی ایل۔ راولاکوٹ ہاکس نے باغ اسٹالینزکو شکست دیدی

مظفر آباد:کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے 10ویں میچ میں راولاکوٹ ہاکس نے باغ اسٹالینز کو پانچ وکٹوں سے  شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق باغ اسٹالینزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 156رنز بنائے۔عامر یامین 69 اور شان مسعود 20 رنز کے ساتھ باغ اسٹالینز کے نمایاں اسکورر رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا۔

راولاکوٹ ہاکس کے زمان خان نے 4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 3 اور آصف آفریدی نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں راولاکوٹ ہاکس نے 19ویں اوور میں 158 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی۔

راولا کوٹ کی جانب سے کاشف علی 54، بسم اللہ خان نے 33 اور صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔باغ اسٹالینز کے عمید آصف اور محمد الیاس نےدو ،دو  وکٹیں حاصل کیں۔