پاکستان ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں دو روز قبل جمیکا پہنچ گئیں تھیں جہاں انہوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا یہ پہلا میچ ہوگا۔پاکستان کی جانب سے دو اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ٹیسٹ میچ کے دوران بارش کا امکان بھی روشن ہے۔