کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔دردانہ بٹ گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیرعلاج اور وینٹی لیٹرپرتھیں۔
اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کی۔انہوں نے لکھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔‘
دردانہ بٹ کچھ روز سے شدید علیل تھیں ان کی صحتیابی کے لیے مداح دعائیں بھی کر رہے تھے، مگر یہ جانبر نہ ہوسکیں۔ انہوں نے ماضی کے مشہور ڈرامے تنہائیاں اور سلسے میں بھی کام کیا اوراب مختلف ڈراموں میں مزاحیہ کردار نبھا رہی تھیں۔
اس سے قبل خالد ملک نے ہی ان کی علالت اور وینٹیلیٹر پر منتقل کیے جانے کے حوالے سے بتایا تھا۔