مظفر آباد:کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں مظفر آباد ٹائیگرز نے باغ اسٹالینز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔
مظفر آباد ٹائیگرز نے لیگ کا سب سے بڑا 214 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
اس سے قبل میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے باغ اسٹالینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جوایک موقع پر غلط محسوس ہوا۔
باغ اسٹالینزکی جانب سے کپتان شان مسعود نے 65 اور افتخار احمد نے 86 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 213 تک لانے میں اہم کردارادا کیا۔
جواب میں مظفر آباد ٹائیگرز کے صہیب مقصود نے 60 اور انورعلی نے 42 رنز اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔