پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

کورونا وائرس کے سبب مزید 79افراد جاں بحق

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 79افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار ہزار 619نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہو گئی۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداچار لاکھ سات ہزار892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، پنجاب میں تین لاکھ 69 ہزار 358، اسلام آباد میں 92 ہزار 768، بلوچستان میں 31 ہزار 396، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 137 ہو گئی ہے۔