14مہمان بری طرح جھلس گئے۔فائل فوٹو
14مہمان بری طرح جھلس گئے۔فائل فوٹو

خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شادی کی بارات پر آسمانی بجلی گرنے سے 17افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دولہے سمیت متعدد زخمی ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ شیب گنج قصبے میں دریائے پدما کے کنارے پیش آیا جہاں شادی کیلیے بارات ایک کشتی کی مدد سے پدما ندی پار کرکے آئی تھی ، کشتی ندی کے دوسرے کنارے پہنچی ہی تھی کہ خوفناک بجلی گری اور پلک جھپکتے میں 17افراد کی جان لے گئی جبکہ 14مہمان بری طرح جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ریاست کے دارالحکومت جے پور میں عامر قلعے کے واچ ٹاور پر سیلفی لینے والے11افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔