افغانستان بھیجے جانے والی فوج تین انفینٹری بٹالینز پر مشتمل ہو گی۔فائل فوٹو
افغانستان بھیجے جانے والی فوج تین انفینٹری بٹالینز پر مشتمل ہو گی۔فائل فوٹو

امریکا 3 ہزار فوجی فوری افغانستان بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن: طالبان کے تابڑ توڑ حملے اور کابل کی جانب پیش قدمی کے پیش نظر امریکا نے کابل میں موجود اپنے سفارت کاروں اورعملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے فوجی دستے افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ امریکی سفارت کاروں اور سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے تقریباً 3 ہزار فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔

پینٹا گان کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان بھیجے جانے والی فوج تین انفینٹری بٹالینز پر مشتمل ہو گی جن میں میرینز اور فوجی اہلکار شامل ہوں گے ،ان تمام اہلکاروں کو اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر تعینات کیا جائے گا ۔

امریکی وزیر خارجہ نیڈ پرائس نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں فوجی بھیجنے کا مقصد اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ان کی بحفاظت واپس کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج وہاں ری لوکیشن آپریشن میں مدد فراہم کریں گے لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ حامد کرزئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کھلا رہے گا اور اس ہوائی اڈے سے کمرشل پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف جاری رہے گی۔