کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت آج بڑی مارکیٹس اورکاروبار بند رہے گا،جبکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں اور بیکری کھلی رہیں گی۔
کورونا وبا کے پیش نظر جمعےاوراتوارکو سندھ میں کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بسوں اور ٹرینوں میں 50 فیصد مسافر ایس او پیزکے ساتھ سفر کر سکیں گے۔اس کے علاوہ شہر میں کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں اور بیکری کھلی رہیں گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے 59 ہزار 504 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4619 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔