سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی۔
محکمہ صحت سندھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کو کورونا کی سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔ خواجہ سراؤں کے گھروں کے قریب ویکسی نیشن کیمپ لگائیں جائیں گے۔
اس سے قبل خواجہ سرا کمیونٹی نے اسپتالوں اور ویکسنیشن سینٹرزپرالگ کاؤنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خواجہ سرائوں کا کہنا ہے کہ انہیں سینٹرز پرلمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دوران طنز اور طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ مردوں اور عورتوں کی قطاروں میں بغیر ہچکچاہٹ کے شامل نہیں ہوپاتے ہیں۔
خواجہ سرائوں نے کہا کہ صرف جناح اسپتال نہیں، شہرکے تمام مراکز پر ہمیں ویکسین کے معاملے پر ترجیح دی جائے ور شہری بھی اس وقت ہمارا خیال کریں۔