اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر اہم ویزہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلیے ویزاپالیسی میں نرمی کافیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے ا ورجوصحافی افغانستان چھوڑناچاہتے ہیں وہ پاکستان کاویزااپلائی کریں،وزارت داخلہ بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویزا نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔