اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 73 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار 786 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار699 ہو گئی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد4لاکھ نو ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 228 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 384، خیبرپختونخوا میں چار ہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔