دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید، میجراور سپاہی زخمی

جواب میں ایف سی نے بھرپورکارروائی کی اور تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

               
August 14, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
 پاک فوج دہشت گردی کے ناسورکے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔فائل فوٹو

 پاک فوج دہشت گردی کے ناسورکے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔فائل فوٹو

کوئٹہ:بلوچستان میں دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دہشتگردوں نے لورالائی کے علاقے شاہریگ میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے جواب میں ایف سی نے بھرپورکارروائی کی اور تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے نائیک شریف شہید ہوگئے جبکہ میجر قاسم اورایک سپاہی زخمی ہوا ہے جنہیں طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےلیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسورکے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔