اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ممنوعہ اورغیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کردی ۔
وزارت داخلہ کی سمری کے مطابق ممنوعہ بوراسلحہ لائسنسوں کا اجرا وزیر داخلہ کی منظوری سے کیا جائے گا جبکہ غیر ممنوعہ بورکا لائسنس سیکریٹری داخلہ جاری کرسکیں گے۔
وفاقی کابینہ نے امریکا میں کرپشن، جرائم میں ملوث ملزم مجاہد پرویزکی پاکستان سے امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔
وزارت داخلہ کی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ایف آئی اے کے قوانین میں نئی شقیں شامل کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔چیک ری پبلک کے ساتھ دوہری شہریت رکھنے کے معاہدہ کی بھی منظوری دیدی گئی۔