پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی اور مزار پر پرچم کشائی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزارپر پہنچنے پرچیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگرنے ان کا استقبال کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر چاک و چوبند دستے کے ساتھ فلیگ پوسٹ تک گئےجہاں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرسندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا بھی کی۔