جسٹس محمد علی مظہر کی حلف برداری کی تقریب میں ججز اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔فائل فوٹو
 جسٹس محمد علی مظہر کی حلف برداری کی تقریب میں ججز اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔فائل فوٹو

جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وفاقی وزارت قانون نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس محمد علی مظہر سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جسٹس محمد علی مظہرکی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہو جائے گی۔

جسٹس محمد علی مظہر16 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جودیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی جانب سے طلب کیے جانے والے جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے نام پرغورکیا جائے گا۔