ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 711 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 6.8 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 204 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ نو ہزار578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں نوہزار 228 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 384، خیبرپختونخوا میں چارہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔