ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔فائل فوٹو
ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔فائل فوٹو

 امریکی صدر جو بائیڈن کی طالبان کو آخری وارننگ

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان طالبان کوآخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں موجود امریکیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان طالبان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان امریکیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہیں، افغانستان میں ایسے کسی بھی اقدام کا جواب فوجی طاقت سے دیا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری انتظامیہ نے قطر میں طالبان حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا میں معاونت کے لیے مزید امریکی افواج بھیجنے کی منظوری دے دی، انہوں نے کہا کہ انخلا میں معاونت کے لیے افغانستان میں 5 ہزار فوجی تعینات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان اب تک افغانستان کے 23 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق 70 فیصد افغانستان پر طالبان قابض ہوچکے ہیں، افغان صدر اشرف غنی کا آبائی صوبہ لوگر کا دارالحکومت پل علم بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔