مقبوضہ کشمیر میں ایک طرح کی کرفیو جیسی صورت حال ہے۔فائل فوٹو
قابض حکومت نے 4 اور5 اگست کے لیے کرفیوکا اعلان کیا۔فائل فوٹو

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال۔وادی میں سناٹا

سری نگر۔بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ  مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے مسلسل تسلط کی جانب مبذول کروانا ہے۔

کشمیری عوام نے گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا تاہم آج حریت کانفرنس کی اپیل پر پوری وادی میں عام ہڑتال ہے اور تمام دکانیں اور دفاتر بند ہیں۔

دوسری جانب مودی سرکاری نے احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لوگوں کو رابطوں سے روکنے کےلیے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ ان سب اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں ایک طرح کی کرفیو جیسی صورت حال ہے جب کہ سڑکوں پر سناٹے کا راج ہے۔