داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو
داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو

طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہو گئے

افغانستان میں جاری دو ماہ کی جنگ کے بعد طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہو گئے اورفائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق طالبان ہر طرف سے کابل میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں ،کابل میں سرکاری عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں۔

گلوبل ڈیفنس انسائیٹ نے افغانستان وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا کہ طالبان ہر سمت سے کابل پر دھاوا بول رہے ہیں اور اب وہ کابل میں داخل ہو رہے ہیں، سائرن بج رہے ہیں اور چاروں طرف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹربھی پرواز کر رہے ہیں ۔

افغانستان میں ترجمان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ دارالحکومت کو طاقت کے ذریعے فتح کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی سے انتقام لیں گے۔ ہمارے جنگجو کابل کے داخلی دروازوں پر کھڑے ہیں اور پُر امن طریقے سے داخل ہونا چاہتے ہیں۔