عبدالرشید دوستم کے کابل کے علاوہ شبرغان اور مزار شریف میں بھی پرتعیش گھر تھے۔فائل فوٹو
عبدالرشید دوستم کے کابل کے علاوہ شبرغان اور مزار شریف میں بھی پرتعیش گھر تھے۔فائل فوٹو

عبدالرشید دوستم ازبکستان فرار ہو گئے

کابل۔امریکی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کے قبضوں میں مزید تیزی آگئی۔ طالبان نے شمالی افغانستان میں آخری بڑے شہر مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق جنرل عبدالرشید دوستم ازبکستان فرار ہو گئے ۔ طالبان کے کابل شہر کے قریب  پہنچتے ہی شہر میں افراتفری پیدا ہو گئی ہے ۔ کابل میں لوگ بینکوں سے  رقوم نکلوا رہے ہیں جب کہ بینکوں میں کیش ختم ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران طالبان کی کاررائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہےاورگزشتہ شب طالبان مزارشریف میں داخل ہو گئے جہاں قبضے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مزار شریف شمالی افغانستان میں آخری بڑا شہر اور دارالحکومت تھا۔