افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی اطلاعات کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوپہر 12بجے سے کابل ائیرپورٹ پرنہ کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا۔
پی آئی اے کے دو طیارے بھی کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہیں، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کابل میں پھنسے مسفاروں کو لانے کیلیے پی آئی اے کا بوئنگ777 طیارہ اورایک ائیر بس آج صبح اسلام آباد سے کابل پہنچے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کابل میں ہنگامی صورتحال کی پیش نظرپی آئی اے کے دو طیارے کئی گھنٹے سے کابل ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کیلیے تیار کھڑے ہیں اب کابل ایئر پورٹ انتظامیہ نے پروازکی اجازت دیدی ہے، دونوں طیاروں میں 499مسافر سوار ہیں ،طیاروں میں پاکستانی مسافروں سمیت مختلف ممالک کے سفارت کار بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کابل پہنچنے والی ائیر انڈیا کی پرواز فضائی حدود میں چکر کاٹ رہی ہے، یہ پروازاے آئی 243 ایک بج کر 42 منٹ پر کابل پہنچی لیکن تاحال لینڈ نہ کر سکی، بھارتی طیارہ 16000 فٹ کی بلندی پر محو پرواز ہے۔