افغانستان کے صدر اشرف غنی طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد چپکے سے ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں ،اب خبر آئی ہے کہ اشرف غنی کابل سے فرار ہوکر ہمسایہ ملک تاجکستان پہنچ گئے جبکہ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کرچلے گئے ہیں،وہ اپنے اعمال کے اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے کےمطابق افغانستان کے سبکدوش صدر اشرف غنی کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد بذریعہ جہاز پڑوسی ملک تاجکستان چلے گئے ہیں،اشرف غنی کے ساتھ ان کے نائب صدر امراللہ صالح بھی کابل ائرپورٹ سے طیارے پر سوار ہوئے ۔
سبکدوش افغان صدر نے فارسی زبان میں اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں کہاہےکہ وہ ملک چھوڑکرچلےگئےہیں،وہ اپنےاعمال کے اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں،لوگوں کو اس صورتحال میں ضبط وتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے،اللہ تعالیٰ ان حالات میں ہماری مدد اورافغانستان کےایک پُرامن مستقبل کی جانب ہماری رہنمائی فرمائے۔