مقبوضہ بیت المقدس۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقہ جنین میں اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 4 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا، گورنر جنین نے شہادتوں کی تصدیق بھی کردی ہے تاہم اسرائیلی فورسز نے شہید افراد کو حملہ آور قرار دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ ٹیم پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس پر جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والے تمام افراد مارے گئے۔