قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کابل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن معطل کردیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پرملک چھوڑکرجانے والوں کارش ہے جبکہ ایئرپورٹ پرسکیورٹی اہلکاربھی موجودنہیں جس کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں معطل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ائی اے حکام نے کابل آپریشن بند کرنے کا فیصلہ پاکستانی وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے سیکیورٹی عملے کے نہ ہونے کے ساتھ ساتھ امیگریشن اورسامان کی چیکنگ کے لئے عملہ بھی موجود نہیں جو مسافروں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔پی آئی اے نے 3 پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کوواپس لاناتھا ۔