کابل:حامد کرزئی ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، امریکی فوج نے ان افراد کو جہاز میں چڑھنے کی کوشش کے دوران روکنے کے لیے فائرنگ کی تھی۔
ائیرپورٹ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق کابل ائیرپورٹ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں جو کابل چھوڑنے کے لیے جہازوں میں سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاہم امریکی فوج نے صرف ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی، اب یہ افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا بھگڈر سے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔