کابل:گزشتہ روز سے پورے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد اب افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کابل کی سڑکوں پر طالبان نے گشت شروع کر دیا ۔
نجی ٹی وی نے افغان میڈیا کے حوالے سے کہا کہ طالبان نے کچھ چوکوں پرٹریفک کا نظام بھی سنبھالا ہوا ہے جبکہ سڑکوں پر شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابراورتعلیمی ادارے ، دکانیں بند ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری تنصیبات بھی طالبان کے کنٹرول میں ہیں ، کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ کے اندراور باہر شہری ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں ، پروازیں بند ہونے پر ائیرپرٹ انتظایہ نے شہریوں سے واپس جانے کی درخواست کی ہے ۔
دوسری جانب روسی میڈیا کے حوالے سے کابل ائیرپورٹ پرامریکی فورسزکی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہونے کی خبریں نشرکی گئیں مگراس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔