اشرف تاجکستان گئے تھے ، جہاں سے وہ عمان چلے گئے ہیں، اوراب وہاں موجود ہیں۔فائل فوٹو
اشرف تاجکستان گئے تھے ، جہاں سے وہ عمان چلے گئے ہیں، اوراب وہاں موجود ہیں۔فائل فوٹو

صدر اشرف غنی کے فرار ہونے کا معاملہ ایک معمہ بن گیا

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے فرار ہونے کا معاملہ ایک معمہ بن گیا ، تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ تاجکستان گئے ہیں یاعمان ۔

تاجکستان کی وزارت خارجہ نے سابق افغان صدر اشرف غنی کی تاجکستان آمد کی تردید کردی اورکہا کہ ان کا طیارہ ہمارے ملک کی حدود میں داخل ہوا اور نہ یہاں اترا۔

اطلاعات کے مطابق اشرف غنی اپنی اہلیہ رولا غنی، حمداللہ محب اور فضل فضلی کے ہمراہ کابل سے تاجکستان گئے تھے ، جہاں سے وہ عمان چلے گئے ہیں، اوراب وہاں موجود ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر تاجکستان گئے جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق وہاں سے عمان منتقل ہو گئے ہیں ، کابل ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جنرل بسم اللہ متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افغان قومی سلامتی مشیر حمد اللہ محب بھی فرار ہوگئے ، افغان نائب صدر امراللہ صالح بھی افغان عوام کو چھوڑ کر باہر چلے گئے.

برطانوی میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کا تاجکستان سے کسی تیسرے ملک جانے کا امکان ہے ۔ادھر افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم وہ کہاں گئے ہیں ، طالبان رہنما نے بتایا کہ ہم بھی چیک کر رہے ہیں کہ وہ کہاں گئے ہیں ۔