پاکستان نے ابھی تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا۔فائل فوٹو
پاکستان نے ابھی تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا۔فائل فوٹو

طالبان کی فتح۔ قربانی کا بکراڈھونڈنے کا کام جاری ہے۔ معید یوسف

اسلام آباد:مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے علم نہیں تھا کہ سب کچھ اتنا جلدی ہوجائے گا،پاکستان کسی کی جیت یاشکست پر بات نہیں کرتا اورنہ کرنی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ابھی صورتحال بہتر ہے ، مہاجرین کا بحران نہیں آیا،پاکستان کابل سے لوگوں کو نکالنے کے لئے کام کررہا ہے،افغان صورتحال پر وزا رت داخلہ میں کرائسز مینجمنٹ کا خصوصی سیل قائم کیا ہے جو 24گھنٹے کا م کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی فتح کے بعد بھارت کو سانپ سونگھ گیاہے، دہلی میں مکمل خاموشی ہے،  پاکستان پر کسی نے بات نہیں کی،ابھی قربانی کا بکر اڈھونڈنے او ر بنانے کا کام جاری ہے ، پاکستان قوانین کے نفاذاور انسانی حقوق پر عملدرآمد چاہتا ہے،صورتحال کا علم نہیں تھا کہ سب کچھ جلدی ہو جائے گا۔ روس اور چین کے سفارتخانے کابل میں کام کررہے ہیں۔