اسلام آباد: وزارت قانون نے جسٹس احمد علی شیخ سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈہاک جج مقررکیا گیا ہے۔
جسٹس احمد علی شیخ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور چیف جسٹس گلزاراحمد جسٹس احمد علی شیخ سے حلف لیں گے۔
اس سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی تھی اور انہوں نے خط کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کر دیا تھا۔