اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ہزار221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) پاکستان میں کورونا سےمتاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ پانچ ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے ، ایکٹو کیسز 87 ہزار 423 ہو گئے ۔
جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، جہاں چار لاکھ 13 ہزار 379 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، چھ ہزار 475 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 60 ہزار 469 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ سندھ میں کورونا کے 46 ہزار 435 ایکٹو کیسز ہیں۔
پنجاب کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 73 ہزار 718 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے ، گیارہ ہزار 412 افراد مہلک وائر س کی بھینٹ چڑھے جبکہ تین لاکھ 40 ہزار 769 افراد وائرس کو شکست دیکر روبصحت ہوئے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 94 ہزار 402 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،87 ہزار 875 افراد نے کورونا کو شکست دی ، 837 افراد مہلک وائرس کےہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ، اسلام آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد پانچ ہزار 690 ہے ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، ایک لاکھ 41 ہزار 379 افراد علاج کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ چارہزار 679 موت کی وادی میں چلے گئے ، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں اس وقت سات ہزار 76 افراد زیر علاج ہیں۔
بلوچستان میں 31 ہزار 632 کورونا کے مریض سامنے آئے ، 30 ہزار 535 علاج کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ 335 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 762 ہے ۔
گلگت بلتستان میں نو ہزار 442 کورونا کیسز سامنے آئے، آٹھ ہزار 322 افراد ریکور ہوئے جبکہ 166 کی اموات ہوئیں ۔ گلگت میں 954 مریض زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 29 ہزار 593 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 669 اموات ہوئیں ، صوبے میں اس وقت چار ہزار 969 افراد زیر علاج ہیں
کورونا کیسزکی مجموعی 11 لاکھ 5 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 87 ہزار 423 ہو گئے ہیں۔ سندھ میں 46 ہزار435 کیسز ، پنجاب میں 21 ہزار537 ، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 76 ، اسلام آباد میں 5 ہزار 690 ، گلگت بلتستان میں 954 ، بلوچستان میں 762 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 969 ایکٹو کیسز ہیں۔