سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں اپنی ایڈہاک جج کے تعنیاتی کے نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قرار دےدیا۔
معروف صحافی اور بلاگر امداد علی سومرو کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھانے سے بھی انکار کردیا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کو چند روز قبل جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے اس حوالےسے صدر مملکت عارف علوی کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔
خط میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کے لئے متعلقہ شخصیت کی مرضی جاننا ضروری ہے جبکہ میں نے تین مختلف خطوط لکھے تھے جن میں بتایا گیا تھا کہ میں اس عہدے کے لیے راضی نہیں ہوں۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں اپنی ایڈہاک جج کے تعنیاتی کے نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قرار دے کر حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ۔۔
صدر مملکت کو انکاری خط بھی ارسال کر دیا pic.twitter.com/QLhIuE2VXY— Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) August 16, 2021