دنیا کی سب سے تیز گولی فائر کرنے والی گن تیار کرلی گئی ہے جسے جلد فروخت کیلئے پیش بھی کیا جائے گا ۔ اس گن سے ایک سیکنڈ میں دو سو فٹ دور تک گولیاں فائر کی جا سکتی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس گن کی خاصیت یہ ہے کہ یہ برقی مقناطیسی قوت سے گولی کو آگے پھینکتی ہے ، اس گن کو آرک فلیش لیب نےبنایا ہے اوراس کا پہلا ماڈل جی آر ون اینول 3375 ڈالر( تقریباًپانچ لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے ) میں فروخت کیا جائے گا۔
اس گن کا وزن تقریبا 20 پونڈ ہے جس میں بیٹری لگی ہے ، اس کا چارجر الگ سے خریدنا ہوگا ۔ یہ گن نیم خود کار گن ہے جسے دنیا کی پہلی دستی گن بھی کہا جا رہا ہے ، جو کوائل کی وجہ سے برقی مقناطیسی قوت سے چلتی ہے ۔