کابل ائیرپورٹ کے قریب تمام امریکی شہری فوری طورپرعلاقہ چھوڑدیں۔فائل فوٹو
کابل ائیرپورٹ کے قریب تمام امریکی شہری فوری طورپرعلاقہ چھوڑدیں۔فائل فوٹو

افغانستان کے مرکزی بینک کا گورنرکابل سے کیسے بھاگا

افغانستان کے مرکزی بینک کے سابق گورنر اجمل احمدی نے کابل پر قبضے کی کہانی لکھتے ہوئے اشرف غنی اورافغان حکومت کو طالبان کے غلبے کا ذمے دار قرار دیدیا۔

ٹوئٹر پر ایک تفصیلی تھریڈ لکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فوجی طیارے کے ذریعے ملک سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اتوار کی صبح تک معمول کے مطابق کام کر رہے تھے تاہم طالبان کی آمد سے قبل انھیں بتا دیا گیا تھا کہ ملک میں مزید ڈالر نہیں فراہم کیے جائیں گے اور افغانی کرنسی میں ریکارڈ گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

ایئر پورٹ پر مچنے والی افراتفری کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے اجمل احمدی نے لکھا کہ ’اس کہانی کا اختتام اس طرح نہیں ہونا چاہیے تھا اور مجھے افغان رہنماؤں کی جانب سے ناقص منصوبہ بندی پر شدید افسوس ہے۔‘