ایک خاتون اینکر کو طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فائل فوٹو
ایک خاتون اینکر کو طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فائل فوٹو

افغانستان کے ٹی وی چینلز خواتین کی واپسی شروع ہو گئی

کابل:افغانستان کے بڑے ٹی وی چینلز میں شمار ہونے والے طلوع نیوزکی اسکرین پر خواتین اینکرز دوبارہ نمودار ہوگئی ہیں۔

جب سے طالبان نے اتوارکو کابل پر قبضہ کیا، زیادہ تر چینلز نے خواتین اینکرزکو ٹی وی اسکرینوں سے ہٹا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سرکاری چینل پر بھی خبریں ایک باریش مرد پڑھ رہا تھا۔

تاہم منگل کو طلوع نیوز کے ایک سینیئر عہدیدار کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس میں ایک خاتون اینکر کو طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔