ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر16ٹیمیں حصہ لیں گی۔فائل فوٹو
ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر16ٹیمیں حصہ لیں گی۔فائل فوٹو

ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ24 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے مابین میچز ہوں گے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور تیسرا 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا اورورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔