ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید66افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 974نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح6.91 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3974 کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح6.91 فیصد رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 ہوگئی، کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہوگئی۔ جبکہ 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔ فعال کورونا کیسز میں سے 4885 کی حالت تشویش ناک ہے۔
حکومت نے عاشورہ کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وبا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔