لاہور:پولیس نے یوم آزاد کے موقع پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کے واقعہ میں 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے دن مینا ر پاکستان گراؤنڈ میں ٹک ٹک بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس دوران ملزمان نے لڑکی کو ہاتھوں سے اوپر اٹھایا اوراس دوران اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔پولیس کے مطابق مقدمہ کے اندارج کے بعد فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنا پر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جلد ہی ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
یوم آزادی کے دن قراردادپاکستان کی قرارداد جس مقام پر منظور ہوئی وہاں ٹک ٹک بناتے ہوئے خاتون کے کپڑے پھاڑنے اور زدوکوب کرنے والے 400جہلا کے خلاف مقدمہ درج۔
نوٹ خاتون نے کپڑے بھی مکمل پہنے ہوئے تھے pic.twitter.com/eSfTfiaLBN— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) August 17, 2021
مقدمہ مدعیہ کے مطابق وہ اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو بنانے کےلیے اقبال پارک میں موجود تھی جب لوگوں نے ان پر حملہ کیا،ملزمان نے میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے ہوا میں اچھالتے رہے۔