کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلیے باعثِ شرم ہے۔
انہوں نے مینارِ پاکستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مینارِ پاکستان واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔
بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مینارِ پاکستان واقعے کے ذمہ داروں سے انصاف ہونا چاہیے۔
مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے اور ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے، ذمے داروں سے انصاف ہونا چاہئیے، پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں،یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کےتحفظ اورمساوی حقوق کو یقینی بنائیں https://t.co/FnxTpSfkRr
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 18, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کےتحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی مینارِ پاکستان واقعے پر چُپ نہ رہ سکیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم اپنے سروں کو ریت میں دفن نہیں کر سکتے، پاکستان ہماری عورتوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورتوں سمیت بچوں کیلیے بھی ملک محفوظ نہیں، ہمارے بچے موت کے باوجود عصمت دری سے محفوظ نہیں یہ ایک شرمناک عمل اورتلخ حقیقت ہے۔
We cannot continue to bury our heads in the sand. #Pakistan is not safe. Not for our women. Not for our children. Our children aren’t safe from rape even in death. This is the disgusting shameful reality. #MinarePakistan
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) August 18, 2021