تفریحی پارک میں بُت نصب ہونے پرطالبان نےآگ لگادی

ویڈیو میں تفریحی پارک کو آگ میں جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

               
August 18, 2021 · اہم خبریں, بام دنیا
پارک میں موجود بتوں کے سبب آگ لگائی گئی ہے۔فوٹو سوشل میڈیا

پارک میں موجود بتوں کے سبب آگ لگائی گئی ہے۔فوٹو سوشل میڈیا

افغانستان میں حکومت سنبھالتے ہی طالبان نے ایک تفریحی پارک میں بُت نصب ہونے کے سبب پارک کو نذرآتش کردیا۔

ٹوئٹر پر ایک افغان شہری کی جانب سے ایک نئی ویڈیو شیئرکی گئی ہے۔سامنے آنے والی نئی ویڈیو افغانستان کے شہر شبرغان کی ہے، ویڈیو میں تفریحی پارک کو آگ میں جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

افغان ٹوئٹر صارف کے مطابق طالبان جنگوؤں کی جانب سے اس پارک میں موجود بتوں کے سبب آگ لگائی گئی ہے۔