جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گا۔فائل فوٹو
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گا۔فائل فوٹو

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس رواں دواں

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں 9 ویں محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

جلوس کی سیکیورٹی پر پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں۔جلوس کے شرکا نے مسجد و امام بارگاہ علی رضا پر نمازِ ظہرین اداکی،جلوس کے اطراف میں موبائل سروس بند ہے۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیاں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے۔

گزرگاہ کی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہیں، جلوس کی گزرگاہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ کی ہے۔جلوس کے راستے سے متصل علاقوں میں سیکیورٹی کے سلسلے میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

جلوس کی سیکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں، جن میں خواتین اہلکار، ایس ایس یو کے کمانڈو اور آر آر ایف کے جوان بھی شامل ہیں۔

جلوس کی گزرگاہوں پر موجود بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔