افغانستان کے شہر جلال آباد میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مظاہرین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مظاہرین نے جلال آباد کے اہم چوک پر افغانستان کا قومی پرچم لہرایا تھا۔
جلال آباد میں شہریوں نے قومی پرچم کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔ جس میں افغان طالبان اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ دیگر طالبان کمانڈروں کو جلال آباد طلب کیا گیا تھا۔
مظاہرین کی جانب سے جلال آباد کی پشتونستان اسٹریٹ پر قومی پرچم لہرایا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق طالبان نے مظاہرین پر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔