پاکستان اورافغان طالبان نے کمیشن کے قیام سے متعلق کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔فائل فوٹو
پاکستان اورافغان طالبان نے کمیشن کے قیام سے متعلق کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔فائل فوٹو

افغانستان میں حکومت سازی کیلیے مشاورت

افغانستان میں مستقبل کی حکومت سازی کیلیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے کابل میں گلبدین حکمت یار  سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملاقات میں حکومت سازی کے مختلف اموراور دیگر سیاسی معاملات زیرغور کیا گیا۔افغان سینیٹ کے سابق چیئرمین فضل ہادی سمیت دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی طالبان قائدین کی افغان سیاسی رہنماؤں سےکابل میں پہلی باقاعدہ ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان وفد نے سیاسی قائدین کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، افغان سیاسی قیادت کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔

دوسری جانب طالبان کے مرکزی رہنما ملا عبدالغنی برادر دیگر آٹھ ارکان کے ہمراہ قندھار میں موجود ہیں جو آج کسی وقت کابل پہنچ جائیں گے۔ عبدالغنی برادر گزشتہ رات دوحہ سے افغانستان پہنچ گئے تھے۔