871 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ فائل فوٹو
871 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا سے مزید 70افراد جاں بحق

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 70افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار239نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مثبت کیسزکی شرح6.23فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 51 ہزار 982 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 جبکہ کیسزکی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 77 ہزار 208، سندھ میں چارلاکھ 17 ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 153، بلوچستان میں 31 ہزار755، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526، اسلام آباد میں 95 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے۔