طالبان کا مقصد ان تمام افراد کو گرفتارکرکے سزا دینا ہے۔فائل فوٹو
طالبان کا مقصد ان تمام افراد کو گرفتارکرکے سزا دینا ہے۔فائل فوٹو

طالبان مطلوب افراد کی گرفتاری کیلیے گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔اقوام متحدہ

نیو یارک:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان امریکا اور نیٹو افواج کے ساتھ کرم کرنے والے مطلوبہ افراد کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں ٖیر یقینی اور خوف و ہراس کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان امریکا اور نیٹو کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کو تلاش کررہے ہیں، طالبان ایسے تمام افراد کے گھروں میں جارہے ہیں، ان کے نہ ملنے کی صورت میں اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے امریکا اور نیٹو کے ساتھ کام کرنے والے مطلوبہ افراد کی فہرست بنائی ہے، طالبان کا مقصد ان تمام افراد کو گرفتارکرکے سزا دینا ہے تاہم ان افراد کے نہ ملنے کی صورت میں اہل خانہ کو قتل کرنے کا کہا گیا ہے۔